• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مرگن ٹاپ میں لاپتہ کشتواڑ کے6 افراد گھر پہنچے

مرگن ٹاپ میں لاپتہ کشتواڑ کے6 افراد گھر پہنچے

by امت ڈیسک
25/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(اننت ناگ) کشتواڑ کے واڑون علاقے سے تعلق رکھنے والے تین روز سے لاپتہ چھ افراد جمعے کے روز صحیح سلامت اپنے گھر پہنچ گئے۔یہ چھ افراد 23 فروری کو اننت ناگ سے مرگن ٹاپ کے راستے پیدل گھر جانے کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے۔ضلع انتظامیہ، آرمی، پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی مشترکہ ٹیموں نے لاپتہ ہونے والے ان افراد کی بازیابی کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا تھا۔ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے لاپتہ افراد کے گھر پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اننت ناگ سے اپنے گھر واڑون کشتواڑ جانے کے دوران لاپتہ ہونے والے چھ افراد صحیح سلامت اپنے گھر پہنچے ہیں۔انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 23 فروری کی شام کو ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے اطلاع ملی کہ اننت سے مرگن ٹاپ راستے کے ذریعے واڑون کشتواڑ جانے والے چھ افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں کے دوران موسم انتہائی خراب رہا جو ہمارے ریسکیو آپریشن کے لئے بہت بڑا چلینج رہا۔ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں آٹھ سے دس فٹ برف جمع ہوئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس آر ڈی ایف، پولیس، آرمی کی 28 افراد پر مشتمل ایک ٹیم کو جمعے کی صبح ساڑھے چار بجے لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے روانہ کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ کی اطلاع کے مطابق یہ افراد اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے ان افراد تلاش کے لئے مدد فراہم کرنے والے اداروں اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ لاپتہ ہونے والے ان چھ افراد کی شناخت محمد اکبر کوکا، غلام نبی کوکا، اعجاز احمد کوکا، گلزار احمد کوکا، منظور احمد کوکا اور ادریس احمد ڈار کے بطور ہوئی تھی جو سب کے سب چویدرمن واڑون سے تعلق رکھتے تھے۔ان افراد نے منگل کی شام اپنے اہلخانہ کے ساتھ فون کے ذریعے رابطہ کیا تھا جو بعد میں منقطع ہوا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شوپیان تصادم میں 2 جنگجو اور ایک عام شہری مارا گی

Next Post

ایل جی منہوج سنھا وارانسی میں حادثے کا شکار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
ادھم پور انکاؤنٹر: دوسرے دن بھی آپریشن جاری، ڈرون کے ذریعے غار میں چھپے ملی ٹینٹس کی نشاندہی

ادھم پور انکاؤنٹر: دوسرے دن بھی آپریشن جاری، ڈرون کے ذریعے غار میں چھپے ملی ٹینٹس کی نشاندہی

04/02/2026
Next Post
ایل جی منہوج سنھا وارانسی میں حادثے کا شکار

ایل جی منہوج سنھا وارانسی میں حادثے کا شکار

عالمی برادری نے ہمیں روس سے لڑنے کے لئے تنہا چھوڑ دیا: یوکرینی صدر

عالمی برادری نے ہمیں روس سے لڑنے کے لئے تنہا چھوڑ دیا: یوکرینی صدر

لداخ کے لہیہ ضلع میں 25طلبا کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد سبھی اسکول تا حکم ثانی بند

2مارچ سے تمام اسکولوں میں ہوگا درس و تدریس کا عمل شروع

جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 6ہزار 568 مثبت معاملات، سات مریض فوت

جموں وکشمیر میں مزید 95 افراد کی کرونا رپورٹ مثبت

کشمیریوں کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: سجاد لون

پہاڑی برادری کو شیڈول ٹرائیب کا درجہ دینا اُن کا حق ہے: سجاد لون

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »