(لکھنؤ) لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اتر پردیش میں ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔ ان کی گاڑی وارانسی شہر کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئی۔
منہوج سنہا وارانسی سے اپنے آبائی شہر غازی پور جا رہے تھے۔میڈیا خبروں کے مطابق جس کار میں سنہا سفر کر رہے تھے وہ لوہے کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں گاڑی کی کھڑکی کو نقصان پہنچا تاہم سنہا کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ خیال رہے منوج سنہا 2016 میں بھی ایک سڑک حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس میں ان کے ایک بازو میں فریکچر ہوا تھا۔ اس وقت وہ مرکزی حکومت میں ریلوے کے وزیر مملکت تھے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انتخابی مہم کے دوران جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اتر پردیش کے دورے پر کیوں گئے تھے۔