(سرینگر) کشمیر میں بندوق اور ملی ٹنٹوں کی موجودگی تک ”ٹارگیٹ کلنگ “سیکورٹی ایجنسیوں کیلئے ایک چیلنج رہے گا کی بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ سرحدوں پر دراندازی کے واقعات کے روک تھام کیلئے سیکورٹی فورسز ہر وقت الرٹ ہے ۔ سانبہ میں ایک تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے دلباغ سنگھ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کب کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ چینج نہیں تھی؟ انہوں نے کہا کہ بندوق اور ملی ٹنٹوں کی موجودگی میں جموں وکشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ ہمیشہ ایک چیلنج ہے اور اس کے پیچھے بقولِ پاکستان کا ہاتھ ہے ۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ملی ٹنٹ اور ان کے معاون ہر جگہ موجود رہتے ہیں جس کے نتیجے میں گرینیڈ اور دیگر حملے ہو رہے ہیں ۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس متحرک ہے اور ہمیشہ ان حملوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانون کے تحت کارورائی کی جاتی ہے ۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ملی ٹنٹوں کی بھاری تعداد کو ہلاک کیا گیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے ہر وقت سیکورٹی فورسز تیار رہتے ہیں اور سرحد کی اس پار سے ہونے والی ہر کوشش کا بھر پور انداز میں جواب دیا جا رہا ہے ۔