(سرینگر) صورہ شوٹ آوٹ میں ازجاں ہوئے پولیس اہلکار کی ہلاکت میں ملوث ملی ٹنٹوں کی شناخت کر لی گئی ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ تین ملی ٹنٹوں کے ساتھ مختصر جھڑپ ہوئی جن میں ایک باسط نامی جنگجو تھا جس نے مہران کی ہلاکت کے بعد لشکر کمانڈر کی کمان سنبھالی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں ملی ٹنٹوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارروائی بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔صورہ میں مختصر جھڑپ میں از جاں ہوئے پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سرینگر کے پولیس کنٹرول روم میں ہوئی ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ صورہ علاقے میں ملی ٹنٹوں کی نقل و حمل کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ٹیم نے سرخ گاڑی میں سوار عسکریت پسندوں کو روکنے کا اشارہ کیا جس دوران وہاں ایک مختصر جھرپ ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جس کے بعد اسکو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ حملے میں لشکر کا گروپ ملوث ہے جس کی شناخت ہوگی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گروپ میں تین ملی ٹنٹ تھے جن میں سے ایک باسط ہے جس نے مہران کی ہلاکت کے بعد سرینگر میں لشکر کمانڈر کی کمان سنبھالی جب کہ ان کے ہمراہ مزید دو کی بھی شناخت کر لی گئی ہے ۔ آئی جی پی کشمیر نے مزید کہا کہ ملی ٹنٹوں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے.