(سرینگر) بڈگام ضلع کے ماگام علاقے میں بدھ کی سہ پہر کو ایک لاوارث ہاٹ کیس نے سیکورٹی ایجنسیوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا اور حکام کو گاڑیوں کی آمدورفت معطل کرنے پر مجبور کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق ہاٹ کیس کی موجودگی کے بعد پولیس اور فوج کے 2آر آر موقع پر پہنچ گئے یہاں تک کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔علاقے سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ آخر کار ہاٹ کیس کھول دیا گیا اور جس میں صرف چاول پائے گئے.