(سرینگر) پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے پیرکویہاں وسطی کشمیر کے کارکنوں کا کنونشن بلایا۔کنونشن سے پارٹی کے نائب صدرعبدالرحمن ویری،جنرل سیکریٹری غلام نبی لون ہانجورہ،آسیہ نقاش ،سابق وزیرآغاسیدمحسن ،ممبراسمبلی شوپیان محمدیوسف بٹ،یوتھ سیکریٹری عارف لائیگرو نے خطاب کیا۔اس موقعہ پر ویری نے کنونشن میں شمولیت کرنے پر کارکناں کی ستائش کی ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی لوگوں کی سچی اورواحدآواز ہے جو ان کی عزت اور وقار کیلئے جدوجہد کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کو کبھی دھوکہ نہیں دیں گے اور اپنے حقوق کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے۔انہوں نے ورکروں پرزوردیا کہ وہ عوام تک پہنچنے کے پروگرام میں تیزی لائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ پارٹی میں شامل ہوں۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی لون ہانجورہ نے کارکنوں سے کہا کہ وہ زمینی سطح پر لوگوں سے جڑ جانے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ انتخابات میں حصہ لیا ہے اوترجب بھی چنائو ہوں گے پارٹی ان میں حصہ لینے پر فیصلہ لے گی۔ اس موقعہ پر اسٹیٹ یوتھ سیکریٹری عارف لائیگرو نے کہا کہ پارٹی کبھی لوگوں کو دھوکہ نہیں دے گی اوران کے خواہشات کی نمائندگی کرے گی۔انہوں نے لوگوں کو ان سازشوں سے خبردار کیا جوانہیں تقسیم کرکے ان پرحکومت کرنے کیلئے کی جارہی ہے.