• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کانگریس پارٹی کا جموں میں حد بندی کمیشن کے خلاف احتجاج

کانگریس پارٹی کا جموں میں حد بندی کمیشن کے خلاف احتجاج

دورہ آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف: جی اے میر

by امت ڈیسک
04/04/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(جموں) جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے سینئر لیڈروں اور کارکنان نے جموں میں حد بندی کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے اور الزام لگایا کہ کمیشن کا دورہ جموں وکشمیر لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔جموں وکشمیر کانگریس یونٹ نے حد بندی کمیشن کے خلاف یہاں احتجاجی مظاہرئے کئے اور دفتر کے باہر پُر امن دھرنا دیا۔کانگریس کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر غلام احمد میر نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ جس طرح سے حد بندی کمیشن نے لوگوں کے اعتراضات کو درکنار کیا وہ ناقابل برداشت ہے اوراس کے خلاف آج ہم پُر امن احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کمیشن کی ڈرافٹ رپورٹ لوگوں کے توقعات کے برعکس ہے ۔اُن کے مطابق حد بندی کمیشن نے دو سال کے عرصے میں ایک ڈرافٹ رپورٹ تیار کی حالانکہ سپریم کورٹ رولنگ کے مطابق اسمبلیوں کی حد بندی سال 2026 میں ہونا تھی ۔انہوں نے کہاکہ دو سال کے بعد کمیشن نے جو رپورٹ تیار کی وہ سمجھ سے بالا تر ہے کیونکہ جموں وکشمیر کی جو تھوڑی سی پہچان بچی تھی کمیشن نے اُس کو بھی ختم کرنے کا کام کیا ہے. جی اے میر نے بتایا کہ حد بندی کمیشن کی جانب سے ایسو سی ایٹ ممبران کے ساتھ بھی میٹنگ کی گئی لیکن کمیشن نے بھاجپا کی ایماء پر رپورٹ تیار کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پیر کے روز کمیشن کے اراکین جموں میں لوگوں کے وفود سے ملاقی ہو رہے ہیں لیکن حد تو یہ ہے کہ جموں کے سبھی اضلاع کے شہریوں اور سیاسی پارٹیوں کو اپنے اعتراضات پیش کرنے کی خاطر صرف دو گھنٹے کا وقت دیا گیا جو ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہاکہ دو گھنٹے میں کمیشن کس کس کی سنے گا ایسا لگ رہا ہے کہ کمیشن کے اراکین لوگوں کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔جی اے میر کے مطابق کانگریس نے اس سے قبل بھی اپنے اعتراضات کمیشن کے سامنے پیش کئے لیکن اُن کی اور کوئی توجہ نہیں دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اس کمیشن نے جوڑنے کے بجائے ضلعوں کی توڑ پھوڑ کاکام کیا اور اس طرح سے جموں وکشمیر کی جو شناخت بچی ہوئی تھی اُس کو بھی ختم کیا گیا ۔انہوں نے الزام لگایا کہ کمیشن بھاجپا کے اشاروں پر کام کر رہا ہے اور اُن ہی کے کہنے پر رپورٹ بھی تیار کی گئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پلوامہ میں غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ، 2زخمی

Next Post

مائسمہ سرینگر میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں 2 سی آر پی ایف اہلکار زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
Next Post
مائسمہ سرینگر میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں 2 سی آر پی ایف اہلکار زخمی

مائسمہ سرینگر میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں 2 سی آر پی ایف اہلکار زخمی

مائسمہ سرینگر میں فائرنگ: زخمی سی آر پی ایف اہلکاروں میں سے ایک اسپتال میں دم توڑ گیا

مائسمہ سرینگر میں فائرنگ: زخمی سی آر پی ایف اہلکاروں میں سے ایک اسپتال میں دم توڑ گیا

امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار ٹائمز اسکوائر پر نماز تراویح کی ادائیگی

امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار ٹائمز اسکوائر پر نماز تراویح کی ادائیگی

یو ٹیوب نے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد کا چینل بند کردیا

یو ٹیوب نے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد کا چینل بند کردیا

سال 2002امشی پورہ شوپیان انکاؤنٹر: آرمی کیپٹن کے خلاف کورٹ مارشل کارروائیاں شروع

سال 2002امشی پورہ شوپیان انکاؤنٹر: آرمی کیپٹن کے خلاف کورٹ مارشل کارروائیاں شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »