(سرینگر) سرینگر کے بیشمبر نگر علاقے میں اتوار کو مشتبہ عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان شروع ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نامعلوم جنگجو مارا گیا ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ فائرنگ کے ابتدائی تبادلے میں ایک جنگجو مارا گیا ہے۔ اور محاصرے میں دیگر ایک جنگجو اب بھی ہے تاہم آپریشن جاری ہے۔
One of the #terrorists involved in recent #terror attack on CRPF Personnel, killed in #Srinagar encounter and other is trapped. #Encounter is going on: IGP Kashmir@JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) April 10, 2022
اطلاعات کے مطابق پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے بیشمبر نگر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ جگہ کو گھیرے میں لیا، چھپے ہوئے جنگجووں نے فورسز پر فائرنگ کردی، جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔