(کولگام) کولگام ضلع کے خربت پورہ علاقے میں پیر کومشتبہ عسکریت پسندوں اور سرکاری فورسز کے درمیان مسلح تصادم شروع ہوا۔اطلاعات کے مطابق پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے خربت پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولیاں چلائیں جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
#Encounter has started at #Khurbatpora area of #Kulgam. Police and Army on job. Further details shall follow.@JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) April 11, 2022
پولیس افسر نے عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی۔