(جموں) ضلع پونچھ کے مانکوٹ سیکٹر میں بدھ کے روز فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پونچھ کے مانکوٹ سیکٹر میں فوجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اُس میں سوار جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے جونیئر کمیشنڈ آفیسر کومردہ قرار دیا ۔ حادثے میں از جان ہوئے جونیئر کمیشنڈ آفیسر کی شناخت ڈی این پانڈے کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی پہچان نائیک جگدلے اوروجے کمار کے بطور ہوئی ہے ۔