(شوپیاں) ضلع شوپیاں کے بادی گام علاقے میں سرکاری فورسز اور جنگجووں کے مابین جاری تصادم میں 4 جنگجو مارے گئے ہیں۔ادھر جائے تصادم پر فوجی گاڑی حادثے میں 2فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور 5 زخمی بتائے جا رہے ہیں۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے بادی گام میں جنگجووں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور فورسز نے جمعرات کی سہ پہہ اس علاقے کو محاصرے میں لے کر انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے تلاشی کارروائی کا آغاز کیا. انہوں نے بتایا کہ جونہی فورسز اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند گولیاں برسائی جس کے بعد طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔ترجمان کے مطابق کچھ عرصے تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں 4 جنگجو مارے گئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔
So far, four (4) local #terrorists of proscribed #terror outfit LeT #neutralised in #Shopian #encounter. Search is still going on: IGP Kashmir@JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) April 14, 2022
ادھر جھڑپ شروع ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی 44 آر آر سے وابستہ فوجی اہلکار سومو میں سوار ہو کر زینہ پورہ کی طرف جا رہے تھے کہ کنی پورہ کے مقام پر گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار سات اہلکار زخمی ہوئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی فورسز اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی اسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے دو فوجیوں کو مردہ قرار دیا۔
Actually a tata Sumo carrying soldiers from44 RR Chowgam Camp was on its way to encounter site at Badigam.The driver lost control over the vehicle due to some technical fault & it skidded off the road.04 soldiers were injured & 02among them succumbed.@JmuKmrPolice @KashmirPolice
— DISTRICT POLICE SHOPIAN (@ShopianPolice) April 14, 2022
مہلوکین کی شناخت حولادار رام اوتار اور سپاہی پون گوتم کے بطور ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حادثے میں زخمی ہوئے مزید 2 اہلکاروں کو انتہائی نازک حالت میں بادامی باغ سرینگر کے آرمی اسپتال منتقل کیا گیاہے.