(سرینگر) ضلع پلوامہ کے متری گام علاقے میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں دو جنگجو مارے گئے ہیں۔ آئی جی کشمیر کے مطابق مہلوک جنگجو غیر مقامی مزدوروں پر ہوئے حملوں میں براہ راست ملوث تھے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے متری گام پلوامہ میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور فورسز نے بدھ کی شام کو اس علاقے کو محاصرے میں لے کر انہیں دھونڈ نکالنے کے لئے گھر گھر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران ملی ٹینٹوں نے فورسز عملے پر گولیاں برسا کر علاقے سے نکلنے کی سعی کی تاہم طرفین کے مابین جھڑپ میں البدر مجاہدین سے وابستہ دو مقامی جنگجو مارے گئے ہیں۔ دریں اثنا انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ متری گام پلوامہ تصادم میں دو مقامی جنگجو مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے ملی ٹینٹوں کی شناخت اعجاز حافظ اور شاہد ایوب کے بطور ہوئی ہے اور ان کے قبضے سے دو اے کے رائفلیں بھی ضبط کی گئی۔ آئی جی نے بتایا کہ پچھلے دو ماہ سے جنوبی کشمیر میں غیر مقامی مزدوروں پر ہوئے حملوں میں دونوں براہ راست ملوث تھے۔
#PulwamaEncounterUpdate: Both killed terrorists identified as local terrorists namely Aijaz Hafiz & Shahid Ayub, of Al-Badr outfit. 02 AK rifles recovered. They had been involved in series of attacks on outside labourers in Pulwama in the month of March-April 2022: IGP Kashmir. https://t.co/Rc8ZWjV85d
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) April 27, 2022