(کولگام) ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے میں منگل کی صبح ایک میوہ باغ میں ایک نوجوان کو مردہ پایا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے زبن یاری پورہ علاقے میں منگل کی صبح مقامی لوگوں نے ایک میوہ باغ میں ایک لاش دیکھی اور اس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔متوفی کی شناخت شاہد احمد موچھی ولد محمد اشرف موچھی ساکن کھی کے بطور کی گئی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کی موت واقع ہونے کی وجہ لاش کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد ہی معلوم ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے.