(سرینگر) سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں منگل کے روز ایک مسافر بردار گاڑی کی ٹکر سے دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق پندچی منڈی بٹہ مالو کے نزدیک ایک مسافر بردار گاڑی نے دو راہگیروں کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ خون میں لت پت ہو کر سڑک پر گر پڑے۔انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر صدر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے ایک شخص کو مردہ قرار دیا جبکہ دوسرے کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔