(سرینگر) ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں فورسز کے ساتھ تصادم میں دو عدم شناخت جنگجو مارے گئے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منگل کی سہ پہر کو فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد اننت ناگ کے ڈورو شاہ آباد علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجووں نے حفاظتی عملے پر فائرنگ شروع کی، جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دو جنگجو مارے گئے ۔











