(راجوری) ضلع راجوری میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک حساس تصویر شیئر کرنے کی پادائش میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ راجوری کے بدھل علاقے کے رہنے والے پریم نامی شخص نے سوموار کی رات ایک حساس تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے فور ی طورپر مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر اُس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت بدھل پولیس تھانہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی.