(بانڈی پورہ) بانڈی پورہ ضلع کے سلیندر کے جنگلاتی علاقے میں بدھ کو عسکریت پسندوں اور سرکاری فورسز کے درمیان ایک مسلح تصادم کا آغاز ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے سلیندر جنگل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولیاں چلائیں جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ذرائع کے مطابق دو سے تین عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔