• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ کی صحافی ہلاک

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ کی صحافی ہلاک

by امت ڈیسک
11/05/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(مقبوضہ بیت المقدس) فلسطین کی وزارت صحت اور الجزیرہ ٹی وی نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں نشریاتی ادارے کی خاتون صحافی کو اسرائیلی فورسز نے سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق شیرین ابو عاقلہ شہر جنین میں اسرائیلی فوج کے پناہ گزین کیمپوں پر مارے جانے والے چھاپوں کی کوریج کر رہی تھیں۔ خلیجی ملک قطر کی نائب وزیر خارجہ للواہ الخاطر نے بدھ کو الجزیرہ کی صحافی کی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاکت کی مذمت کی ہے۔ نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’الجزیرہ کی صحافی شیرین ابو عاقلہ کو ’چہرے پر گولیاں‘ ماری گئیں جبکہ وہ جیکٹ پہنے تھیں جس پر پریس لکھا تھا۔

جريمة نكراء تضاف إلى السجل البشع للاحتلال الإسرائيلي إذ قتلوا الصحفية #شيرين_ابو_عاقلة برصاصة في الوجه وهي ترتدي سترة الصحافة وتوثق إرهابهم للمدنيين.

كلنا تعلقنا بشيرين صوت فلسطين الحر، بهذا الوجه الواثق حتى في أحلك الظروف التي يرتعد فيها الكماة، تقبلها الله وتعازينا لأسرتها. pic.twitter.com/1EcyteYg7K

— لولوة الخاطر Lolwah Alkhater (@Lolwah_Alkhater) May 11, 2022

الجزیرہ ٹی وی اور فلسطینی وزارت صحت نے شیرین ابو عاقلہ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جو الجزیرہ ٹی وی کے عربی چینل کی نامور صحافی تھیں۔ فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ صحافی کو اسرائیلی فوج کی گولی لگی تھی۔ واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیرین ابو عاقلہ نیلے رنگ کی جیکٹ پہنے ہوئے تھیں جس پر واضح طور پر ’پریس‘ لکھا ہوا تھا۔ حالیہ ہفتوں کے دوران اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شہر جنین میں فورسز پر شدید فائرنگ اور دھماکہ خیر مواد سے حملہ کیا گیا تھا اور انہوں نے جوابی حملہ کیا تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس امکان پر بھی غور کرے گی کہ صحافی کو فلسطینی مسلح افراد کی گولی بھی لگا سکتی ہے۔ ایک صحافی نے ٹوئٹر پر لکھا: ’جہاں اسرائیلی حکام یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ الجزیرہ کی صحافی شیریں ابو عاقلہ فلسطینیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوئیں، صحافی علی صمدی جو ان کے ساتھ تھے، نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ فوج نے ان پر فائرنگ کی، اور ان کے قریب کوئی مسلح فلسطینی نہیں تھا۔‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بونہ مکہامہ ماگام میں نوعمر لڑکی پر حملہ کے الزام میں ایک ہی کنبہ کے 6 افراد گرفتار

Next Post

سیلندر بانڈی پورہ جنگلاتی علاقے میں فورسز اہلکاروں اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے مابین تصادم آرائی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

انڈونیشیا میں شرعی قوانین کے تحت جنسی تعلق اور شراب نوشی پر کوڑوں کی سزا

انڈونیشیا میں شرعی قوانین کے تحت جنسی تعلق اور شراب نوشی پر کوڑوں کی سزا

30/01/2026
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
Next Post
متری گام پلوامہ انکاؤنٹر:البدر تنظیم سے وابستہ دو جنگجو مارے گئے: آئی جی پی کشمیر

سیلندر بانڈی پورہ جنگلاتی علاقے میں فورسز اہلکاروں اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے مابین تصادم آرائی

نائینہ پلوامہ میں فورسز اہلکاروں اور مشتبہ جنگجوؤں کے مابین تصادم آرائی میں ایک جنگجو ہلاک، آپریشن جاری: پولیس

مرہامہ بجبہاڑہ میں انکاؤنٹر شروع شروع

بانڈی پورہ تصادم: ایک جنگجو جاں بحق، آپریشن جاری :پولیس

بانڈی پورہ تصادم: ایک جنگجو جاں بحق، آپریشن جاری :پولیس

مرہامہ بجبہاڑہ تصادم:عسکریت پسندوں کے ساتھ کوئی تازہ رابطہ نہ ہونے کے بعد آپریشن کو ختم

مرہامہ بجبہاڑہ تصادم:عسکریت پسندوں کے ساتھ کوئی تازہ رابطہ نہ ہونے کے بعد آپریشن کو ختم

جموں و کشمیر کی خوشحالی کا راستہ اس کے گاوں سے گزرنا ہے: لفٹینٹ گورنر

نرسیں طبی نگہداشت نظام کے دل میں ، ہمارری ہمدردی، شفقت اور دیکھ بھال کی مظہر ہیں: ایل جی منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »