(سرینگر) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ انہیں بڈگام میں بر سر احتجاج پنڈت برادری کے لوگوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے سے باز رکھنے کے لئے خانہ نظر بند رکھا گیا۔ان کا الزام تھا کہ کشمیری مسلمانوں اور پنڈتوں کا ایک دوسرے کے دکھ درد کو بانٹنا ان (سرکار) کے فرقہ وارانہ بیانیے کو راس نہیں آتا ہے۔واضح رہے کہ ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں مشتبہ جنگجوؤں کے ہاتھوں راہل بٹ نامی پنڈت سرکاری ملازم کی ہلاکت کے بعد شیخ پورہ کالونی میں رہائش پذیر پنڈت برادری کے لوگ بر سر احتجاج ہیں۔