(بانڈی پورہ) ضلع بانڈی پورہ میں فورسز نے ملی ٹینٹ ماڈیول کا پردہ فاش کرکے سات جنگجو /اعانت کاروں کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور چھ گاڑیاں ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بانڈی پورہ میں حال کے دنوں میں ہوئے انکاونٹروں کے بعد فورسز نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرکے پاکستانی تربیت یافتہ سرگرم جنگجو اور دو ہابئیرڈ ملی ٹینٹ اور چار اعانت کاروں سمیت آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ سرگرم جنگجو کی شناخت عارف اعجاز شہری ولد اعجاز احمد عرف انفال ساکن نادی ہل بانڈی پورہ کے بطور ہوئی اور وہ سال 2018 میں واہگہ سرحد کے ذریعے پاکستان چلا گیا اور وہاں پر اسلحہ وگولہ بارود کی تربیت حاصل کرکے بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے لئے سرگرمی کے ساتھ کام کر رہا تھا۔