• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر کو اپنا درجہ واپس دلاکر ہی دم لیں گے:عمر عبداللہ کا سرنکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب

جموں وکشمیر کو اپنا درجہ واپس دلاکر ہی دم لیں گے:عمر عبداللہ کا سرنکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب

کہا جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے کے بعد کہیں پر بھی عوام کی زندگیوں میں بہتری نہیں آئی

by امت ڈیسک
16/05/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(پونچھ) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے اتوار کے روز کہا کہ ”خصوصی پوزیشن کے خاتمے کے بعد گذشتہ اڑھائی سال میں جموں وکشمیر کے اندر کہیں پر بھی عوام کی زندگیوں میں بہتری نہیں آئی، جس بہتری کے اعلانات کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ 5 اگست 2019 سے پہلے جو غریب تھا وہ آج بھی غریب ہے، جو آرام سے دو وقت کی روٹی کماتا تھا اُس کے لئے آج اپنے کنبے کی کفالت کرنا مشکل ہوتا جارہاہے۔“ ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرنکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا. عمر عبداللہ نے کہا کہ ”آپ کشمیری پنڈتوں کا ہی حال دیکھئے،جو کشمیری پنڈت بھائی بی جے پی کے سوا کسی اور جماعت کی طرف دیکھتے بھی نہیں تھے، یہاں تک ہمارے تقریبات میں شامل ہوتے تھے لیکن ووٹ دینے وقت صاف صاف کہتے تھے کہ ہم آپ کو ووٹ نہیں دینگے ، ہمارا ووٹ بی جے پی اور مودی جی کیلئے ہے، کیا حال ہوااُن کا؟ انہوں نے کہاکہ ایک پنڈت نوجوان کو چاڈورہ میں دفتر میں گھس کر گولی مار کر قتل کردیا گیااور جب پنڈت برادری کے لوگ اس اقدام کیخلاف اپنے غم و غصے اور حکومت سے جواب طلب کرنے کیلئے پُرامن احتجاج کرنے لگے تو ان پر لاٹھی چاری ، ٹیئر گیس اور طاقت کا بے تحاشہ استعمال کیاگیا،اُن کے گھروں کے باہرفورسز کی ٹرکیں لگائی گئیں، جو پہلے صرف ہمارے ساتھ ہو تا تھا۔ عمر عبداللہ کے مطابق ان لوگوں (بھاجپا کی مرکزی سرکار) نے کسی ساتھ انصاف نہیں کیا ہے“۔ این سی نائب صدر نے کہا کہ ”ہم جب کہتے تھے کہ نیشنل کانفرنس ہی واحد جماعت ہے جو ان طاقتوں کو روکتی ہے، ہم جب کہتے تھے اگر دفعہ 370اور 35اے کو بچاکر رکھنا ہے تو پھر نیشنل کانفرنس مضبوط رکھنا ضروری ہے تو ہم یہ سب اقتدار حاصل کرنے کیلئے نہیں کہتے تھے ، ہم یہ اس لئے کہتے تھے کیونکہ ہمیں معلوم تھا کہ جموں وکشمیر کے ازلی دشمن کیسی چالیں چل رہے ہیں اور کیسے حربے اپنا کر لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں، ہمیں جس بات کا ڈر تھا آخر وہ سچ ثابت ہوا۔ اُن کے مطابق اگر 5اگست 2019 ممکن ہوا تو وہ اس لئے ہوا کیونکہ نیشنل کانفرنس کمزور ہوئی۔اگر ہم کمزورنہیں ہوئے ہوتے تو یہ حال نہیں ہوا ہوتا۔“ عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ زرعی اصلاحات کے ذریعے جموں وکشمیر کی بیشتر آبادی زمینوں کے مالک بن گئے تھے ، اگر دفعہ370اور ہمارا اپنا آئین نہیں ہوتا تو یہ تاریخ اقدام ممکن نہیں ہو پاتا لیکن آج ڈر یہ ہے کہ ہماری زمینیں ہماری نہیں رہیں گی۔ ان لوگوں کو یہ برداشت نہیں کہ جموں و کشمیر کے عوام کے پاس اپنی زمینیں رہیں اور یہ اس کیخلاف بھی سازشیں رچا رہیں ہیں۔ لیکن انشاءاللہ ہم ان کی کوششوں کو پوری طریقے سے ناکام کردیں گے، انہوں نے بتایا کہ ہم جموں وکشمیر کو اپنا درجہ واپس دلاکر ہی دم لیں گے اور جموں کشمیر کے عوام کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں تعمیر و ترقی کا دور واپس لانے میں بھی کامیاب ہونگے۔ عمر عبداللہ کہا کہ آج بھی ہمیں آپس میں لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے،جہاں باقی ملک میں ہندو اور مسلمان کو لڑوانے کی کوشش کی جاتی ہیں وہیں جموں وکشمیر میں مسلمان کو مسلمان سے لڑایا جارہاہے، ہم میں فرق پیدا کیا جارہاہے اور ہم میں دشمنی بڑھائی جارہی ہے، زیرویشن کے نام پر ہم میں تفرقہ ڈالا جارہا ہے ہمیں ایسی سازشوں سے ہوشیار رہنا چاہئے نہیں تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے 1983میں اُسی وقت مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاتھا کہ گوجروں کیساتھ ساتھ پہاڑیوں کو بھی ایس ٹی کا درجہ دیا جائے اور اس بارے میں تمام لوازمات بھی پورے کئے لیکن مرکزی حکومت نے یہاں بھی لیت و لعل کی پالیسی اپنائی ۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ایس ٹی کا درجہ ہمارے حد اختیار میں نہیں تھا لیکن اس کے بعد میری حکومت کے دوران ہم نے اسمبلی کے آخری سیشن میں پہاڑیوں کیلئے 4 فیصد اور او بی سی کیلئے ایک فیصد ریزرویشن کا بل منظور کیا اور اسے گورنر کے پاس منظوری کیلئے بھیج دیا جس کے فوراً بعد الیکشنوں کا انعقاد ہوا اور بھاجپا و پی ڈی پی کی حکومت معرض وجود آئی۔ انہوں نے کہاکہ جو بھاجپا والے آج پہاڑیوں کو لبھانے کیلئے ایس ٹی درجہ دلانے کی باتیں کررہے ہیں اُن بھاجپا والوں نے 2015سے لیکر آج تک گورنر ہاﺅس میں پڑی اُس فائل کو منظور کرانے کی زہمت گوارا نہیں کی جس میں پہاڑیوں کو 4 فیصد ریزرویشن کو قانونی ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل سے منظوری دی گئی تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شوپیاں میں گولی لگنے سے شہری ہلاک، عوامی احتجاج کے بعد واقعے کے بارے میں مجسٹریل انکوائری کا حکم

Next Post

کچھ طاقتیں چاہتی ہیں کہ کشمیر میں خون بہتا رہے :رویندر ر رینہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
Next Post
حد بندی کمیشن نے جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع کے لوگوں کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھا ہے: رویندر رینہ

کچھ طاقتیں چاہتی ہیں کہ کشمیر میں خون بہتا رہے :رویندر ر رینہ

بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں: نیچنل کانفرنس صدر فاروق عبداللہ

کشمیر فائلز فلم بے بنیاد ہے،اس نے ملک اور یہاں کے نوجوانوں میں نفرت پیدا کی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

بانڈی پورہ میں خاتون سمیت 7 ملی ٹنٹ اعانت کار گرفتار، چھ گاڑیاں اور اسلحہ وگولہ باورد ضبط :پولیس کا دعویٰ

حکومت کی پالسیاں لوگوں میں ناراضگی کی وجہ ہیں : محبوبہ مفتی

جموں وکشمیر میں جمہوریت کہیں نہیں، جان بوجھ کر ایک سوچے سمجھے طریقے سے مذہبی، علاقائی اور لسانی بنیادوں پر دشمنی پیدا کی جارہی ہے : عمر عبدا للہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »