(سرینگر) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی پالسیوں سے یہاں کے لوگوں میں ناراضگی اور خوف پیدا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی سیاسی جماعتوں نے فورسز کے ساتھ مل کر ایک ایسا ماحول پیدا کیا تھا جس میں پنڈت برادری کے لوگ اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرنے لگے تھے۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔