• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
خاتون رکن کے مستعفی ہونے کے بعد اسرائیلی حکومت پارلیمنٹ میں اکثریت کھو بیٹھی

خاتون رکن کے مستعفی ہونے کے بعد اسرائیلی حکومت پارلیمنٹ میں اکثریت کھو بیٹھی

by امت ڈیسک
21/05/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(تل ابيب) اسرائیلی رکن پارلیمنٹ غیدہ ریناوی عہدے سے مستعفی ہوگئیں جس کے بعد ایک مرتبہ پھر اسرائیل میں عام انتخابات کا میدان سجنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل بائیں بازو کی جماعت میرٹس سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن پارلیمنٹ غیدہ ریناوی نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کے تشدد اور خاتون صحافی شیرین ابوعاقلہ کی بہیمانہ موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ خاتون رکن پارلیمنٹ نے وزیراعظم نفتالی بیننٹ اور وزیر خارجہ یائر لیپڈ کو بھیجے گئے خط میں اپنے مستعفی ہونے سے متعلق بتایا اور حکومت میں دائیں بازو کی جماعت کی گرفت مضبوط ہونے اور مسلمانوں کیخلاف متعصبانہ کارروائیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ خاتون رکن پارلیمنٹ کے مستعفی ہونے سے وزیراعظم نفتالی بیننٹ کی حکومت پارلیمنٹ میں اکثریت کھوچکی ہے۔ غیدہ ریناوی کے پارلیمانی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد اسرائیل کی موجودہ اتحادی حکومت کل 120 میں سے صرف 59 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے کنیسیٹ کی رکن غیدہ ریناوی کو رواں برس فروری میں شنگائی کیلئے اسرائیل کی پہلی خاتون قونصل جنرل تعینات کیا تھا جو خواتین کیلئے ایک اہم سنگ میل تھا۔ اسرائیلی عرب خاتون پارلیمانی رکن کے مستعفی ہونے پر نیتن یاہو کی سربراہی میں اپوزیشن نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جس پر آئندہ بدھ کو رائے شماری(ووٹنگ) کی جائے گی۔ اس ووٹنگ کے دوران اگر 61 ووٹ اسمبلی تحلیل کرنے کے حق میں آگئے تو نفتالی بیننٹ وزارت عظمیٰ سے محروم ہوجائے گیں اور قوی امکان ہے کہ رواں برس ستمبر میں اسرائیل میں عام انتخابات کا انعقاد ہوجائے۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں تین برس میں 4 مرتبہ عام انتخابات کا انعقاد ہوچکا ہے اگر پارلیمنٹ تحلیل ہوئی تو 40 ماہ کے دوران اسرائیل میں پانچویں مرتبہ عام انتخابات کا میدان سجے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حریت کی ہڑتال کال کے پیش نظر سرینگر کے ڈاؤن ٹاؤن میں جزوی ہڑتال

Next Post

پی ڈی پی کا مولوی فاروق اور عبدالغنی لون کو خراج عقیدت پیش

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
پی ڈی پی کا مولوی فاروق اور عبدالغنی لون کو خراج عقیدت پیش

پی ڈی پی کا مولوی فاروق اور عبدالغنی لون کو خراج عقیدت پیش

رام بن میں شاہراہ پر زیرِ تعمیر ٹنل گرگیا، 4 مزدور زخمی

رام بن حادثہ : منہدم ٹنل کے ملبے سے ابھی تک 4 لاشیں برآمد : حکام

پانچ اگست2019 کو کشمیریوں پر بجلی گری

حد بندی کمیشن کی رپورٹ ایک مخصوص پارٹی کو فائدہ پہنچانے کی خاطر ہی تیار کی گئی : غلام نبی آزاد

انڈین آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کشمیر کے دو روزہ دورے پر سرینگر پہنچے

انڈین آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کشمیر کے دو روزہ دورے پر سرینگر پہنچے

خونی نالہ کے مقام پر منہدم ٹنل کے ملبے سےابھی تک 9مزدوروں کی لاشیں برآمد

خونی نالہ کے مقام پر منہدم ٹنل کے ملبے سےابھی تک 9مزدوروں کی لاشیں برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »