(جموں) کانگریس کے سینئر لیڈرغلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو پارٹی نے پہلے ہی مسترد کیا ہے کیونکہ یہ ایک مخصوص پارٹی کو فائدہ پہنچانے کی خاطر ہی تیار کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں نفرت کی دیواروں کو توڑنے کی سعی کرنی چاہئے ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا.انہوں نے کہاکہ حد بندی کمیشن کی رپورٹ دراصل کس کو فائدہ، کس کو نقصان پہنچانے کی خاطر ہی ترتیب دی گئی ہے۔










