امت نیوز ڈیسک : چیف ایجوکیشن آفیسر سرینگر نے جموں و کشمیر میں وزیر اعظم کے خصوصی پیکیج کے تحت سرینگر میں تعینات کم از کم 56 اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے۔ سی ای او سرینگر کے ایک حکمنامہ کے مطابق مذکورہ اساتذہ اب اپنی نئی پوسٹنگ کی جگہ پر تنخواہ لیں گے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے "انتظامیہ کے مفاد میں اس آرڈر کے ساتھ ملحقہ فہرست میں شامل اساتذہ (پی ایم ایس پیکیج) کے تبادلے اور تعیناتی کا حکم دیا جاتا ہے،”
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ سارے اساتذہ اپنی نئی تعیناتی کی جگہ پر تنخواہ لیں گے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے "حکم پر عمل درآمد کرنے سے پہلے اس بات کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا کہ محکمۂ اسکول ایجوکیشن میں تبادلہ حقیقی بنیادوں پر کیا جاتا ہے اور ان کا تعلق کسی جعلی/دھوکہ دہی/طویل رخصت/یا کسی دوسرے زمرے سے نہیں ہے جو اس حکم نامے کے نفاذ میں رکاوٹ بن سکتا یا حائل ہوسکتا ہے”۔