امت نیوز ڈیسک // جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، جس میں ٹیم کی قیادت کے ایل راہل کو سونپی گئی ہے۔ روہت شرما کے ساتھ ویراٹ کوہلی اور جسپریت بمراہ کو ٹی 20 سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ ٹی 20 سیریز میں ہاردک پانڈیا کی واپسی ہوئی ہے جبکہ عمران ملک اور ارشدیپ سنگھ پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت کے لیے ڈیبیو کریں گے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، بی سی سی آئی نے کے ایل راہل کو جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز کے لیے ہندوستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان نامزد کیا ہے جبکہ روہت شرما انگلینڈ سیریز کے لیے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف پانچویں ری شیڈول ٹیسٹ کے لیے بھارتی اسکواڈ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کے ایل راہل (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، ایشان کشن، دیپک ہوڈا، شریس ائیر، رشبھ پنت (نائب کپتان)، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، وینکٹیش ائیر، یوزیوندر چہل، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل ، آر بشنوئی، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، اویش خان، ارشدیپ سنگھ اور عمران ملک شامل ہیں ۔










