(بڈگام) بڈگام ضلع میں پولیس نے اتوار کو ایک شخص کو ایک 19 سالہ لڑکی کی عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ کے والد نے شکایت درج کرائی کہ ملزم نے زیادتی کی۔ ملزم مدثر احمد وانی ساکن زگو کھرین کو پولیس نے 5 گھنٹے کے اندر زگو خان صاحب سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 67/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ خان صاحب میں درج کیا گیا اور تفتیش شروع کردی گئی۔ متاثرہ کا طبی معائنہ ایس ڈی ایچ خانصاحب میں ڈاکٹروں کے ایک بورڈ نے کیا۔ متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر، آئی پی سی (ریپ) کی دفعہ 376 کے تحت جرائم اور متعلقہ سیکشنز کو ملزم کے خلاف دایر کی گیی ہیں۔