گاندربل// وسطیٰ ضلع گاندربل کی تحصیل گنڈ کے علاقہ ہاکنار میں اتوار کی شام ایک چراگاہ پر آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم پچاس بھیڑیں موقع پر ہلاک ہو گئی ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ عبدالسلام چوپان ولد محمد رمضان ساکنہ ہاکنار کی سینکڑوں بھیڑیں قریبی چراگاہ میں گھاس چرا رہی تھی کہ اس دوران موسلادھار بارشیں شروع ہوگئی جس کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 50 بھیڑیں موقع پر ہلاک ہو گئی۔
تحصیلدار گنڈ جاوید اقبال نے تصدیق کی ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 49 بھیڑیں ہلاک ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس، انیمل ہسبنڈری اور محکمہ ریونیو کی ایک ٹیم کو موقع پر روانہ کردیا گیا ہے جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے تاہم انہوں نے کہا کہ واقعے میں کسی انسانی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔