سرینگر/ 22 مئی/// جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے بٹوٹ علاقے میں ایک نجی گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اُس میں سوار دس ماہ کی بچی سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن ضلع کے کھڈ علاقے میں ایک نجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اُس میں سوار نو افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر موجود ڈاکٹروں نے دس ماہ کی بچی اور ایک خاتون کو مردہ قرار دیا۔










