سرینگر/23 مئی/// شمالی ضلع بانڈی پورہ کے شادی پورہ علاقے میں پیر کی علی الصبح ایک نیا نویلا دولہا ایک سڑک حادثے میں ابدی نیند سو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بانڈی پورہ کے شادی پورہ علاقے میں پیر کی علی الصبح ایک نوجوان مسجد کی طرف نماز ادا کرنے کے لئے جا رہا تھا کہ ایک تیل ٹینکر نے اس کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی نوجوان کو علاج ومعالجے کے لئے فوری طور شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بمنہ پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔










