امت نیوز ڈیسک // اونتی پورہ تصادم میں سکیورٹی فورسز نے دو عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک ہوئے عسکریت پسندوں کی شناخت ترال کے شاہد راتھر اور شوپیاں کے عمر یوسف کے طور پر ہوئی ہے۔
اونتی پورہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ کے راج پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں سکیورٹی فورسز نے دو عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا ہے۔
اونتی پورہ میں تصادم، دو عسکریت پسند ہلاکآئی جی پی کشمیر کے مطابق ہلاک ہوئے عسکریت پسندوں کی شناخت ترال کے شاہد راتھر اور شوپیاں کے عمر یوسف کے طور پر ہوئی ہے۔ ہلاک ہوئے عسکریت پسند شاہد، اریبال کی ایک خاتون متحرکہ شکیلہ اور لورگام ترال کے ایک سرکاری ملازم جاوید احمد کے قتل میں ملوث تھا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے دو اے کے 47 راےفلز برآمد کیا ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر کارروائی شروع کی۔ تلاشی کارروائی کے دوران جب سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کا آمنا سامنا ہوا تو عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے بعد سرچ آپریشن نے انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر لی۔