امت نیوز ڈیسک // جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں پسیاں گر آنے کے باعث کئی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا جبکہ اس دوران ایک ٹرک بھی اس کی زد میں آئی۔
معلوم ہوا ہے کہ ٹرک ڈرائیور جس کی شناخت محمد طاریق ساکن بہالیہ منڈی کے بطور ہوئی ہے ٹرک میں دو گھنٹوں تک پھنس کر رہ گیا۔
پولیس اور مقامی لوگوں کی انتھک کوشش کے بعد اگر چہ ڈرائیور کو باہر نکال کر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ وہاں پر دم توڑ گیا۔









