امت نیوز ڈیسک // شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے لولاب علاقے میں پیر کو فورسز کے ساتھ ایک تصادم میں دو مزید جنگجو مارے گئے، جس سے مارے گئے عسکریت پسندوں کی تعداد چار ہو گئ ۔
اطلاعات کے مطابق کپواڑہ کے لولاب علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں مزید دو جنگجو مارے گئے۔ جن میں شوکت احمد شیخ بھی شامل ہیں۔ کشمیر زون پولیس نے اسکی جانکاری ایک ٹویٹ کے زریعے دی۔ پولیس نے ٹویٹ میں کہا کہ جھڑپ کی جگہ سے اسلحہ وگولہ بارود اور مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا ہے ۔
اس سے قبل گزشتہ روز لولاب علاقے میں انکاؤنٹر میں دو جنگجو مارے گئے۔