امت نیوز ڈیسک // نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی پیر کی صبح سے جنوبی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے اطلاع دی ہے کہ پولس اور سی آر پی ایف کے تعاون سے این آئی اے کے دستے اس سال 11 مارچ کو پلوامہ کے دراس گڑھ میں سیکورٹی فورسز پر حملے سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں چھاپے مار رہے ہیں۔
جبکہ مبینہ طور پر چند افراد کو حراست میں لیا گیا ہے لیکن سرکاری تصدیق کا ابھی انتظار ہے۔