جموں: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے لشکر طیبہ تنظیم سے وابستہ عسکریت پسند طالب حسین شاہ کی بی جے پی صفوں میں موجودگی کے خلاف جموں کے گاندھی نگر پارٹی دفتر کے باہر احتجاج کیا۔
پی ڈی پی کارکنان کا جموں میں بی جے پی کے خلاف احتجاجپی ڈی پی نے طالب حسین کی بی جے پی میں انٹری اور اہم عہدہ ملنے پر بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کارکنان نے الزام لگایا کہ ایسے عسکریت پسندوں کو وزیر داخلہ سمیت حکمران جماعت کے اہم اجلاس میں شرکت کرانا سکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے جس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات اور کارروائی کی ضرورت ہے۔بتادیں کہ جموں کے ریاسی ضلع کے ٹوکسن گاؤں کے لوگوں نے دو عسکریت پسندوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔عسکریت پسندوں کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کی شناخت طالب حسین اور فیصل ڈار کے بطور کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل ڈار ضلع پلوامہ کا سرگرم عسکریت پسند ہے جبکہ طالب حسین ضلع راجوری کے بدھل علاقے کے رہنے والا ہے اور پولیس کو مطلوب تھا۔ وہیں طالب حسین کے متعلق کہا جارہا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے مائنارٹی سیل کا سوشل میڈیا انچارج تھا۔ تاہم بی جے پی کا کہنا ہے کہ طالب نے دو ماہ قبل پارٹی سے استعفی دیا تھا.





