امت نیوز ڈیسک //
سپائس جیٹ کی دہلی سے دبئی جانے والی SG-11 فلائٹ کی تکنیکی خرابی کے بعد پاکستان کے کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی ہے ۔ طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں ۔
اس سلسلہ میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسپائس جیٹ کے ترجمان نے کہا کہ اسپائس جیٹ کے B737 ائیرکرافٹ آپریٹنگ فلائٹ SG-11 (دہلی – دبئی) کو ایک انڈیکیٹر لائٹ کی خرابی کی وجہ سے کراچی کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔
طیارہ کراچی میں بحفاظت لینڈ کر گیا ہے اور مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا ہے ۔ اسپائس جیٹ کے ترجمان نے کہا کہ کسی ہنگامی صورتحال کا اعلان نہیں کیا گیا اور طیارہ کی معمول کے مطابق لینڈنگ ہوئی ۔ طیارہ میں کسی خرابی کی پہلے کوئی رپورٹ نہیں تھی۔