بانہال// سری نگر-جموں شاہراہ بدھ کو رام بن ضلع کے میہاڑ علاقے میں شدید بارش کی وجہ سے پتھر اور پسیاں گرآنے کے بعد ٹریفک آمد و رفت کیلئے بند کر دی گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا،” جموں-سری نگر قومی شاہراہ میہاڑ رام بن کے مقام پر پتھر گرآنے کے سلسلے کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ٹی سی یو جموں/سری نگر/رام بن سے تصدیق کئے بغیر جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر سفر نہ کریں”۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ امرناتھ یاتریوں کے دو جتھوں، جن میں 1147 یاتری شامل ہیں، کو چندر کوٹ یاترا نواس منتقل کر دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ موسم کے سازگار ہونے اور شاہراہ کے قابلِ آمد و رفت ہونے کے بعد ہی گاڑیوں کو شاہراہ پر چھوڑا جائے گا۔