کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں عسکریت پسندوں کے ساتھ آج صبح ہوئی فائرنگ کے مختصر تبادلے میں ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہوا ہے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ علاقے میں جنگجووں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم کی جانب سے ضلع کے بریہارد کاٹھ پورہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی گئی۔ جیسے ہی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام پر پہنچی تو چھپے ہوئے جنگجووں نے فائرنگ شروع کر دی جس کی جوابی کارروائی سے مسلح تصادم شروع ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد ہونے والی فائرنگ میں، ایک فوجی زخمی ہوا اور اسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
افسر نے بتایا کہ ابتدائی فائرنگ کے بعد علاقے میں خاموشی چھا گئی ہے اور اس کے بعد کوئی تازہ فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا۔
افسر نے مزید کہا کہ جنگجوو¿ں کے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کے امکان ہے علاقے میں محاصرہ اور تلاشی کاروائی کو مزید تیز کیا گیا ہے۔
قبل ازیں، کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا،”کولگام کے بریہاد کاٹھ پورہ گاﺅں میں مسلح تصادم شروع ہوا ہے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے”۔