سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عالمی یوم نوجوان پرجموں کشمیر کے نوجوانوں سے کہا کہ کچھ بیرونی طاقتیں جموںکشمیر کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ان کا مستقبل خراب ہو تاہم وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکار چاہتی ہے کہ جموں کشمیر کے نوجوان ملک کی ترقی میں پیش پیش رہیںاور عالمی سطح پر جموں کشمیر کے نوجوان اپنی قابلیت کا لوہا منوائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کا انحصار نوجوانوں پر ہوتا ہے اور جموں کشمیر کو آگے لیجانے کےلئے یہاں کے نوجوانوں کو آگے آنا چاہئے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیر کے نوجوانوں کو دکھایا ہے کہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آنے والے اور ناہی ان کو کوئی گمراہ کرسکتا ہے ۔ آج کشمیری نوجوان ہاتھوں میں ترنگا لیئے تعمیر و ترقی اور امن و سلامتی کےلئے میدان میں آچکا ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بہتر مستقبل کےلئے کام کریں کریں۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ قوم کی تعمیر اور انسانیت کی بہبودی کی سب سے بڑی ذمہ داری کا انحصار نوجوانوں پر ہوتا ہے۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ قوم کی تعمیر اور انسانیت کی بہبودی کی سب سے بڑی ذمہ داری کا انحصار نوجوانوں پر ہوتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ کو ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے وقف کریں۔موصوف لیفٹیننٹ نے ان باتوں کا اظہارعالمی یوتھ ڈے کے موقعے پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کچھ بیرونی طاقتیں یہاں کے نوجوانوں کا ستحصال کررہی ہیں اور اپنے مفادات کی خاطر استعمال کررہے ہیں تاہم اب جموں کشمیر کا نوجوان کافی سیانا ہوگیا ہے اور کسی بھی بہکاوے میں نہیں آنے والا ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ وزیر اعظم نریند مودی کی سرکار نے تہہ کررکھا ہے کہ جموں کشمیر کے نوجوانوں کو ملک کی تعمیر و ترقی میں ساجھیدار بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ قوم کی تعمیر اور انسانیت کی بہبودی کی سب سے بڑی ذمہ داری کا انحصار نوجوانوں پر ہوتا ہے‘۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’میں عالمی یوتھ ڈے کے موقعے پر اپنے نوجوان دوستوں سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ اتحاد و یکجہتی کے جذبے کے تحت کے اپنے آپ کو ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے وقف کریں‘۔ بتادیں کہ 12 اگست کو دنیا بھر میں بین الاقوامی یوتھ ڈے منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کے گرد و پیش ثقافتی و قانونی مسائل کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے۔