سری نگر:جموں و کشمیر کے مختلف رہنماوں نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں منگل کو عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ایک کشمیری پنڈت کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سنیل کمار کو عسکریت پسندوں نے ہلاک کر ڈالا۔ جب کہ ان متوفی کا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ شوپیان ضلع کے چوٹی پورہ علاقے میں ایک سیب کے باغ میں پیش آیا۔
اس واقع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹویٹ کیا کہ آج جنوبی کشمیر سے انتہائی افسوسناک خبرآئی۔
جنجگو کے حملہ میں جہاں ایک موت ہوگئی وہیں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ میں شوپیاں میں جنگجووں کے حملے کی مذمت کرتا ہوں، جس میں سنیل کمار ہلاک اور پنٹو کمار زخمی ہو گئے۔ اہل خانہ سے میری تعزیت۔
وہیں پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد لون نے ٹویٹ کرتے ہے کہا کہ شوپیاں میں بزدل دہشت گردوں کا ایک اور وحشیانہ حملہ۔ ہم تشدد کے اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اہل خانہ سے میری تعزیت۔
بی جے پی جموں و کشمیر کے ترجمان الطاف بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ عسکریت پسندی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور عسکریت پسندوں کو سزا ملنی چاہیے۔