سری نگر، بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے جمعے کے رو ز کہا کہ غلام نبی آزاد کے چلے جانے کے بعد کانگریس کی کشتی پوری طرح سے ڈوب گئی اور یہ پارٹی اب ختم ہونے کی کگار پر پہنچ گئی ہے.
نامہ نگار نے بتایا کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر رویندر رینا نے غلام نبی آزاد کو ایک بہترین سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہاکہ کانگریس سینئر لیڈران کی عزت نہیں کرتی جس وجہ سے آزاد صاحب نے دلبرداشت ہو کر پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی صرف ایک خاندان کی پارٹی ہے اور یہ کہ نہرو اور گاندھی خاندان سے آنے والے لیڈران کی ہی پارٹی میں عزت ہوتی ہے باقی سینئر لیڈران کی بے عزتی کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جاتا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ غلام نبی آزاد نے خون پسینہ ایک کرکے کانگریس کو پورے ملک میں آسما ن کی بلندیوں تک پہنچانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔
اُن کے مطابق پچھلے تین برسوں سے غلام نبی آزاد کی بے عزتی ہو رہی تھی اور آج انہوں نے اس پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔
رویندر رینا نے کہاکہ غلام نبی آزاد کی جانب سے کانگریس کو خیر باد کہنے کے بعد یہ پارٹی اب پوری طرح سے ڈوب چکی ہے ۔
اُن کے مطابق کانگریس پارٹی یمورٹ کنٹرول سے چلائی جارہی ہے اور اب یہ ختم ہونے کی کگار پر پہنچ گئی ہے۔