امت نیوز ڈیسک // راجستھان کے اجمیر میں بنگلہ دیش کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول وفد نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے 8 ستمبر کو مجوزہ درگاہ دورے کے متعلق مختلف امور پر مشورہ کیا۔
وفد نے اجمیر کلکٹر آڈیٹوریم میں دورے کے درمیان آمد اور روانگی نیز درگاہ میں داخل ہونے اور زیارت کرنے تک تمام انتظامات کے علاوہ حفاظت کے پہلوؤں پر سنجیدگی سے بات کی۔ اس درمیان اجمیر کلکٹر انشدیپ، پولیس سپریٹنڈنٹ چونارام جاٹ کے علاوہ انتظامیہ کے دیگر افسران، پولیس اور خفیہ پولیس کے افسر موجود تھے۔
حفاظت کے لحاظ سے میٹینگ میں سفر کے راستے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انشدیپ نے بتایا کہ ابھی شروعاتی بات چیت ہوئی ہے اور مختلف پہلوؤں پر بات کی گئی، وفد نے دورے کے حوالے سے جو معلومات مانگی وہ فراہم کی گئیں۔
بنگلہ دیش کے وفد نے درگاہ زیارت کرکے وہاں کے انتظامات کو بھی دیکھا۔وفد چہارشنبہ کے دن ہی جے پور سے اجمیر آیا تھا۔