سرینگر// قومی جنرل سکریٹری اور جموں و کشمیر پربھاری ترون چگ نے جموں و کشمیر بی جے پی کے جنرل سکریٹری سنیل شرما کے ساتھ سرینگر میں پارٹی کے ریاستی عہدیداروں اور سینئر لیڈروں کے ساتھ "سیوا پکھواڑا” کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ 17 ستمبر سے، جو وزیر اعظم نریندر مودی کی 72 ویں سالگرہ ہوگی، 2 اکتوبر، گاندھی جینتی تک کئی تقریبات کا انعقاد کریں گے۔چگ نے کہا کہ درخت لگانے اور صفائی ستھرائی کو فروغ دینے کے لیے مہمات بھی چلائی جائیں گی اور لوگوں کو پانی کے تحفظ کی ضرورت سے آگاہ کیا جائے گا اور بلڈ ڈونیشن کیمپ اور ہیلتھ چیک اپ کیمپ بھی منعقد کیے جائیں گے۔بی جے پی لیڈروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مودی حکومت کی فلاحی اسکیموں کا پرچار کریں اور اس طرح کی اسکیموں کے کروڑوں استفادہ کنندگان کے پیغامات کو بھی عام کریں۔چگ نے پارٹی لیڈروں سے کہا کہ اس طرح کے پیغامات نمو ایپ پر اپ لوڈ کریں اور مودی @20 کتاب کی تشہیر کرنے کی بھی ہدایت کی۔









