حیدر آباد: ملک کے کروڑوں کرکٹ شائقین کے تجسس کو ختم کرتے ہوئے، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا بی سی سی آئی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔ ورلڈ کپ ٹیم میں زیادہ تر کھلاڑی وہی ہیں جو حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیا کپ میں کھیلے تھے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلانT20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ:1. روہت شرما (کپتان) 2. کے ایل راہل (نائب کپتان) 3. وراٹ کوہلی 4. سوریہ کمار یادو 5. دیپک ہُڈا 6. رشبھ پنت 7. دنیش کارتک 8. ہاردک پانڈیا 9. آر اشون 10. یُزویندر چہل 11. اکشر پٹیل 12. جسپریت بمراہ 13. بھونیشور کمار 14. ہرشل پٹیل 15. ارشدیپ سنگھ۔
بی سی سی آئی کی جانب سے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کے علاوہ چار کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔ یہ کھلاڑی محمد شامی، شریس ایئر، روی بشنوئی اور دیپک چہر ہیں۔