• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اہلیہ کی موت کے صدمے نے کوکین چھوڑنے کی تحریک دی، وسیم اکرم

اہلیہ کی موت کے صدمے نے کوکین چھوڑنے کی تحریک دی، وسیم اکرم

by امت ڈیسک
31/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(کراچی) پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ان کی پہلی بیوی ہما کی موت نے انہیں کوکین کی لت چھوڑنے کی تحریک دی جس نے ریٹائرمنٹ کے بعد کھیل کی جگہ لے لی تھی۔

1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے پلیئر وسیم اکرم نے سنڈے ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ہما ہی تھیں جنہوں نے مجھے اس لت سے بچایا اور مجھے مدد حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔

اپنی نئی سوانح عمری ’سلطان: ایک یادداشت‘ کی تشہیر کے سلسلے میں دیے گئے ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ اس مشورے پر عمل کرنے کے باوجود فائدہ نہیں ہوا اور انہوں نے پھر کوکین لینا شروع کردی کیونکہ جس ڈاکٹر سے رجوع کیا وہ فراڈ آدمی تھا۔

اکتوبر 2009 میں صرف 42 سال کی عمر میں ہما کی موت نے انہیں اس لت کو چھوڑنے پر قائل کیا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں شہرت کا کلچر بہت مصروف و مشغول، مست و مدہوش اور بگاڑ دینے ولا ہے اور 2003 میں ریٹائر ہونے کے بعد وہ اس جال میں پھنس گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے کھیل اور مقابلے کے ہارمونز کا متبادل تھا جسے میں بہت زیادہ مس کر رہا تھا یا یہ اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا معاملہ تھا جو اس سے قبل مجھے میسر نہیں تھا۔

56 سالہ سابق عالمی شہرت یافتہ فاسٹ باؤلر نے کہا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ کوکین انگلینڈ میں ایک پارٹی کے دوران استعمال کی۔

انہوں نے کہا کہ میرا استعمال اتنا مستقل اور زیادہ ہوگیا تھا کہ مجھے محسوس ہوتا تھا کہ حرکت کرنے کے لیے بھی مجھے اس کی ضرورت ہے۔

ہما اپنے 2 بیٹوں، تیمور اور اکبر کے ساتھ انگلینڈ اور لاہور میں تھیں اور تنہا محسوس کرتی تھیں جب کہ وسیم اکرم کی میڈیا کے ساتھ اپنی وابستگی اور مصروفیات کی وجہ دنیا بھر میں سفر پر رہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کوکین نے مجھے غیر مستحکم اور بد مزاج کر دیا تھا ، اس نے مجھے گمراہ کر دیا، ہما اس دوران اکثر تنہا رہتی تھیں، میں جانتا تھا کہ وہ کراچی منتقل ہونے، اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے قریب رہنے کی خواہش کا اظہار کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں تذبذب کا شکار تھا، شاید میں خود بھی کراچی جانا چاہتا تھا اور کام کے سلسلے میں کراچی جانے کے دوران دکھاوا کرتا تھا کہ صرف کام کی وجہ سے جا رہا ہوں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ میرے بٹوے میں کوکین پیکٹ ملنے کے بعد میں نے مدد کی ضرورت سے متعلق ہما کے مشورے سے اتفاق کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے اس کی اتنی شدید لت لگ چکی تھی کہ میں سو نہیں سکتا تھا، کھا نہیں سکتا تھا، میں اپنی شوگر سے لاپرواہ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے میرے سر میں درد اور موڈ خراب رہتا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مولانا محمد عباس انصاری

Next Post

کمرے کا ویڈیو لیک ہونے پر کوہلی برہم، انسٹاگرام پر نکالی بھڑاس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
Next Post
کمرے کا ویڈیو لیک ہونے پر کوہلی برہم، انسٹاگرام پر نکالی بھڑاس

کمرے کا ویڈیو لیک ہونے پر کوہلی برہم، انسٹاگرام پر نکالی بھڑاس

میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

میرواعظ محمد عمر فاروق دنیا بھر کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل

کپواڑہ میں درندازی کی کوشش ناکام، ایک درانداز ہلاک

کپواڑہ میں درندازی کی کوشش ناکام، ایک درانداز ہلاک

کولگام میں غیر ریاستی خاتون بچوں سمیت گرفتار

شوپیاں میں عسکریت پسندوں کے دو معاون گرفتار

بدعنوانی میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا: ایل جی

بدعنوانی میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا: ایل جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »