امت نیوز ڈیسک //
سرکاری دفاتر میں وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ سرینگر کے سینٹر افسران نے جمعرات کو سرینگر کے مختلف سرکاری دفاتر کا اچانک معائنہ کیا۔ اسٹنٹ کمشنر ریونیو، سری نگر ، سب ڈویژنل مجسٹریٹ، ایسٹ اور سب ڈویر پنل مجسٹریٹ ویسٹ کی سر براہی میں جانچ ٹیموں نے ضلع بھر کے مختلف سرکاری دفاتر کا اچانک معائنہ کیا جن میں محکمہ دیہی ترقیات، ضلع پنچایت دفتر ، اسٹنٹ کمشنر پنچایت ، چیف ایگریکلچر آفیسر ، آر اینڈلی، آئی اینڈایف سی، ایف سی ایس اینڈ سی اے، آرٹی اور ریونیو ٹریٹنگ انسٹی ٹیوٹ ، آراینڈ بی، میڈیکل زون بٹہ مالو میں صحت کے ادارے، کو ٹھی باغ ہائر سیکنڈری ، مڈل سکول کو بھی باغ، ایگز یکٹیو انجینئر واٹر ورکس ڈورین ، یو پی ایچ سی ، قمرواری، بی ایچ سکول، ہر تھانہ پی ایچ سی، زرینہ کوٹ، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول زینہ کوٹ ، اور دیگر شامل ہیں۔
اسی دوران، جانچ ٹیوں نے مختلف دفاتر کے 162 ملازمین کو یا تو غیر مجاز طور پر اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا یا کچھ دفتر میں دیر سے پہنچے۔ ڈپٹی کمشنر نے ملازمین کی غیر مجاز غیر حاضری اور دفتر میں دیر سے پہنچنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام 162 ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا حکم دیا ہے۔ مذکورہ ملازمین سے اس معاملے میں وضاحت بھی طلب کی۔