امت نیوز ڈیسک ////
سرینگر:پولیس نے جمعہ کے روز ایک عدالت میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک عسکریت پسند کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک خصوصی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بڈگام پولیس نے سال رواں کے 20 جنوری کو ضلع کے چاڈورہ علاقے میں کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ایک سرگرم عسکریت پسند کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار عسکریت پسند کی تحویل سے ایک پستول سمیت اسلحہ و گولہ بر آمد کیا گیا۔بیان میں گرفتار شدہ جنگجو کی شناخت جہانگیر احمد نائیکو ولد غلام محمد نائیکو ساکن میمندر شوپیاں کے بطور کی گئی۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ پولیس نے مجاز اتھارٹی سے ضروری اجازت حاصل کرنے کے بعد جمعہ کے روز مذکورہ عسکریت پسند کے خلاف ایک عدالت میں چارج شیٹ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ عسکریت پسند فی الوقت سینٹرل جیل سرینگر میں بند ہے۔( یو این آئی)