امت نیوز ڈیسک //
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں زیر تعلیم لاپتہ کشمیری طالب علم مسرور عباس میر کو جلد از جلد ڈھونڈ نے کی علیگڑھ اور اے ایم یو انتظامیہ سے سینئر کشمیری طلباء کی اپیل۔
واضح رہے اے ایم یو کے سٹی ہائی اسکول میں زیر تعلیم مسرور عباس میر ولد محمد عباس میر کا تعلق کشمیر سے ہے، جو گذشتہ روز گھنٹوں سے لاپتہ ہیں۔ جس کا اب تک کوئی سوراخ نہیں لگ سکا ہے۔ حالانکہ یونیورسٹی پراکٹر دفتر اور علی گڑھ سول لائن تھانے میں اس کے گمشدگی کی رپورٹ درج کروادی گئی ہے۔ مسرور عباس میر کو لاپتہ ہوئے 24 گھنٹے سے زیادہ ہو گئے ابھی تک کوئی سوراح نہ ملنے سے اے ایم یو کے کشمیری طلباء میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ اے ایم یو میں زیر تعلیم سینئر کشمیری طلباء نے مسرور عباس میر کے لاپتہ ہونے پر افسوس اور بے چینی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ اور علی گڑھ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کے وہ لاپتہ طالب علم کو ڈھونڈنے میں مزید تیزی لائے، جو بھی ممکن طریقہ ہو اس کی مدد سے جلد از جلد طالب علم کو ڈھونڈا جائے۔
سینئر کشمیری طلباء نے بتایا مسرور عباس میر کے لاپتہ کی خبر سن کر اس کے والدین بہت پریشان ہیں اور وہ کشمیر سے علیگڑھ آرہے ہیں۔ مسرور عباس میر کا تعلق اچھے اور نہایت ہی شریف گھرانے سے ہے، اس کا کبھی کسی سے کوئی لڑائی بھی نہیں ہوا۔ سینئر طلباء نے مزید بتایا گزشتہ روز یعنی 8 دسمبر کو مسرور عباس میر روزانہ کی طرح صبح 8 بجے ندیم ترین ہال سے سٹی ہائی اسکول کے لیے روانہ ہوا، وہ اپنے ساتھ اپنے بھائی کا اے ٹی ایم کارڈ اور موبائل نمبر 6005576885 لے گیا، تھا لیکن وہ اسکول سے واپس نہیں آیا۔ کافی تلاش کے بعد بھی کوئی سراغ نہیں ملا اور نہ ہی وہ اپنے کمرے میں واپس آیا، جب کہ اس کا موبائل بھی بند آرہا ہے۔
کشمیری سینئر طلباء نے بتایا ہم اے ایم یو پراکٹر دفتر اور علیگڑھ انتظامیہ کے رابطے میں ہیں علیگڑھ پولس نے بتایا ہے کہ ہم لاپتہ طالب علم کی سی ڈی آر رپورٹ نکلوا رہے ہیں جس کی مدد سے اس کے موبائل کی لوکیشن معلوم کی جائے سکتی ہے۔ اے ایم یو میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی جانب سے اے ایم یو اور علیگڑھ انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کے وہ جلد از جلد لاپتہ طالب علم کو ڈھونڈیں۔
طالب علم کی تفصیلات مندجہ ذیل ہے:
طالب علم کا نام: مسرور عباس میر ولد محمد عباس میر، پتہ: گاؤں بوہاری پورہ، سوپور، ضلع بارہمولہ، جموں و کشمیررنگ میلا، قد 5 فٹ 10 انچ، کپڑے سبز سویٹر، ہلکے گلابی رنگ کی شرٹ اور سبز پتلون پہنے ہوئے۔ اے ایم یو سٹی اسکول میں دسویں جماعت سیکشن A2 کا طالب علم