امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ:جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ’’قومی تحقیقاتی ایجنسی‘‘ کے نام سے پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن پر ’مطلوب‘ عسکریت پسندوں کی تصاویر لگی ہوئی ہیں۔ پوسٹرس میں عوام الناس سے عسکریت پسندوں سے متعلق کسی بھی انفارمیشن کو این آئی اے تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔ پوسٹر میں انفارمیشن شیئر کرنے والے کو دس لاکھ روپے دئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ خبر دینے والے شخص کی شناخت پوشیدہ رکھنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
’مطلوب‘ عسکریت پسندوں کی خبر دینے والے کو 10لاکھ کا انعامچسپاں کیے گئے پوسٹر پر چار ‘مطلوب’ عسکریت پسندوں کا نام، تصویر وغیرہ شیئر کیے گئے ہیں جن میں دو مقامی عسکریت جبکہ دو غیر مقامی عسکریت پسند شامل ہیں۔ تاہم دو مقامی عسکریت پسندوں میں کوئی بھی ضلع پلوامہ سے تعلق نہیں رکھتا۔ پوسٹر میں کہا گیا ہے کہ سبھی عسکریت پسند لشکر طیبہ کی ذیلی شاخ ٹی آر ایف کے ساتھ منسلک ہیں۔