امت نیوز ڈیسک //
ضلع انتظامیہ نے پیر کے روز جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے پر 92 ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ۔ کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے سرکاری زرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر انت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم کی ہدایت پر ضلع بھر میں ایکم کا انعقاد کیاگیا جس دوران 92ملاز میں غیر حاضر پائے گئے۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ان ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ دفاتر کے سر بر اہان سے بھی نگرانی کی گئی کو سیاہی کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔ دریں اثنا، ڈپٹی کمشنر انت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کہا کہ غیر حاضری اور وقت کی پابندی کے فقدان کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زیادہ تر دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری کا نظام نصب کر دیا گیا ہے اور جو بھی ملازمین اب بھی اصولوں کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سر پر ائز چیکنگ "مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔